اسلام آباد( خالد مصطفیٰ ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے جبکہ تیل کی قیمتوں میں کمی نے افراطِ زر کے خدشات کو کم کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق خام تیل کی عالمی منڈی میں مجموعی طور پر اتار چڑھاؤ رہا، تاہم کئی فزیکل آئل بینچ مارکس میں 4 سے 8 فیصد تک نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سرمایہ کار جیوپولیٹیکل رسک پریمیم کم کر رہے ہیں۔