کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر وفاقی اردو یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی سید امین الحق سے ملاقات کی، اس موقع پر وفد نے یونیورسٹی کو درپیش سنگین انتظامی و مالی بحران سے آگاہ کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ اساتذہ کو دو ماہ سے تنخواہیں اور ہاوس سیلنگ گزشتہ بیس ماہ سے نہیں ملی، وفد میں صدر سعدیہ خلیق ، افتخار طاہری جنرل سیکریٹری گلشن کیمپس، پروفیسر اقبال نقوی، روشن سومرو صدر عبد الحق کیمپس، بھی موجود تھے، وفد نے سید امین الحق کو بتایا کہ یونیورسٹی میں اساتذہ کے ساتھ بدسلوکی، انتقامی کارروائیاں، اور رجسٹرار کی جانب سے مالی امور سمیت اہم معاملات پر من مانی کی جا رہی ہے جس کے باعث تعلیمی عمل شدید متاثر ہے، اس موقع پر جوائنٹ انچارج اے پی ایم ایس او کاظم حسین نے بھی اساتذہ کے جائز مطالبات کی بھرپور حمایت کی اور اس عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ ملازمین کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔