• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول کی قیمت فوری طور پر 225 روپے فی لیٹر کی جائے، حافظ نعیم

لاہور(نیوزرپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کیلئے جمعہ19جون کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ پٹرول کی قیمت فوری طور پر 225روپے فی لیٹر کی جائے،بجلی ، گیس کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے، بھی عوام کو فوری ریلیف ملنا چاہیے منصورہ سے جاری ویڈیو پیغام اور ایکس بیان میں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول کی قیمت فوری طور پر 225روپے فی لیٹر کی جائے اور اسے تین سال کے لیے منجمد کیا جائے، حکومت پٹرول کے ہر لیٹر پر لیوی سمیت تقریباً 150 روپے ٹیکس وصول کر رہی ہے۔حافظ نعیم نے کہا کہ دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں، جبکہ ایران امریکا معاہدے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا رجحان ہے۔
اہم خبریں سے مزید