اسلام آبا( خالد مصطفیٰ ) ملک کی سب سے بڑی برآمدی صنعت کی نمائندہ تنظیم اپٹمانے فنانس بل 2026میں سیلز ٹیکس ایکٹ 1990میں مجوزہ ترامیم پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ٹیکس فراڈ کی روک تھام کے نام پر دیانت دار اور قانون پر عمل کرنے والے کاروباروں کو دوسروں کی غلطیوں کی سزا دی جا سکتی ہے۔اپٹما کے چیئرمین کامران ارشد کی جانب سے چیئرمین ایف بی آر کو ارسال کردہ تفصیلی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم جعلی انوائسز اور ٹیکس فراڈ کے خاتمے کی مکمل حمایت کرتی ہے، تاہم مجوزہ قانون میں ایسے کاروباروں کو بھی جرمانوں اور اضافی ٹیکسوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جنہوں نے تمام قانونی تقاضے پورے کیے ہوں۔