• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دالوں کی پیداوار میں خود کفالت حاصل کرکے سالانہ ایک ارب ڈالر کی بچت ممکن

فیصل آباد (شہباز احمد) دالوں کی پیداوار میں خودکفالت حاصل کرکے سالانہ ایک ارب ڈالر کی بچت ممکن ، ماہرین کا کہنا ہے کہ چنا، مسور ، ماش کے تصدیق شدہ بیج، سولر ٹیوب ویل اور امدادی قیمت کی فراہمی سے کسانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے، مربوط پالیسی پر عملدرآمد کرکے تین تا پانچ برسوں میں دالوں کی پیداوار میں خود انحصاری کا ہدف حاصل ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں دالوں کی سالانہ ضرورت تقریباً 15 لاکھ 60 ہزار ٹن سے زائد ہے جسے پورا کرنے کے لئے ہر سال ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کی دالیں بیرون ملک سے درآمد کی جاتی ہیں۔ زرعی ماہرین کے مطابق پنجاب ملک میں دالوں کی پیداوار کا سب سے بڑا مرکز ہے جہاں تھل کا علاقہ چنے کی قومی پیداوار کا 80 فیصد سے زائد حصہ فراہم کرتا ہے جبکہ مونگ کی تقریباً 75 فیصد کاشت بھی پنجاب میں کی جاتی ہے۔ فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مونگ، ماش، چنا اور مسور اہم دالیں ہیں جن کی کاشت نہری اور بارانی دونوں علاقوں میں کی جاتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید