ملتان شہر میں محرم الحرام کے حوالے سے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ملتان پولیس اور پنجاب رینجرز کا مشترکہ فلیگ مارچ سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر ملتان ڈسٹرکٹ میں سیکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنانے اور امن و امان کی فضاءکو برقرار رکھنے کے لیے ملتان پولیس کا فلیگ مارچ فلیگ مارچ کی قیادت ایس ایس پی آپریشنز ملتان حیدر علی نے کیایس پی سٹی ڈویژن بیدار بخت، ایس پی گلگشت سیف اللہ ،ایس پی کینٹ ڈاکٹر خدیجہ عمر، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز فلیگ مارچ میں شریک ہوئے۔ ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور محافظ اسکواڈ کے افسران و جوانوں نے فلیگ مارچ میں حصہ لیا فلیگ مارچ پولیس لائنز ملتان سے شروع ہو کر ایم ڈی اے چوک، رضا آباد چوک، سورج میانی UBL چوک، پل واصل، چونگی نمبر01، ہائی کورٹ چوک، خان پلازہ، ایمپیریل چوک، مال پلازہ چوک، کینٹ چوک، عزیر ہوٹل چوک، چوک شاہ عباس، جیل موڑ چوک،میں مارکیٹ ممتاز آباد، بی سی جی چوک، وہاڑی چوک، چوک کمہاراں والا، معصوم شاہ روڈ، علی چوک، دولت گیٹ چوک حسین آگاہی چوک، النگ گھنٹہ گھر، گھنٹہ گھر چوک، خیام سینما چوک، چونگی نمبر 09 ، بوسن روڈ، چونگی نمبر 06، گول باغ چوک، چونگی نمبر 07 اور کچہری چوک سے ہوتا ہوا واپس پولیس لائنز میں اختتام پذیر ہوا اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے کہا کہ ملتان میں سیکیورٹی کے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں ۔