ملتان (سٹاف رپورٹر) محرم الحرام میں قبرستانوں میں قبروں کی لپائی اور مرمت کا سلسلہ جاری ہے ،اس حوالہ سے ملتان کے مختلف قبرستانوں میں گہما گہمی دیکھنے میں آ رہی ہے،لوگوں نے قبرستانوں کا رخکرلیاہےجہاں وہ اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دیتے ہوئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے قبروں کی دیکھ بھال،لپائی اور مرمت کا کام بھی کرا رہے ہیں، اس کے ساتھ ہی مستریوں اور مزدوروں کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ، دوسری جانب لوگ اپنے مرحومین عزیز و اقارب والدین کی قبروں پر پھول اور درختوں کی سبز ٹہنی رکھنے کی روایت کو بھی زندہ رکھے ہوئے ہیں، قبرستانوں کے باہر پھول فروشوں کے عارضی سٹالز لگ گئے ہیں۔