• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوٹیفکیشن سکیموں پراعلیٰ معیار اور جدید انجینئرنگ اصولوں کے مطابق کام کی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی بیوٹیفکیشن سکیموں پرانتہائی باریک بینی، اعلیٰ معیار اور جدید انجینئرنگ اصولوں کے مطابق عملدرآمد کیا جائے، انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمے، ضلعی انتظامیہ، انجینئرز اور کنٹریکٹرز ہر جزئیات کا خود جائزہ لیں تاکہ ہر منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد مثالی نظر آئے،ڈپٹی کمشنرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ بیوٹیفکیشن سکیموں میں صرف تعمیراتی کام مکمل کرنا کافی نہیں بلکہ ٹف ٹائلز، لیولنگ، ڈرینج، کرب اسٹون، فٹ پاتھ، پارکنگ، سائن بورڈز، بجلی کے پولز، تاروں کی کلمپنگ، آرائشی لائٹس اور دیگر تمام اجزاء کے معیار کو بھی خود موقع پر جا کر چیک کیا جائے،انہوں نے کہا کہ ہر افسر منصوبوں کی باریکیوں کو سمجھے اور تکنیکی ٹیموں سے سوالات کرے تاکہ کسی بھی خامی کی گنجائش نہ رہے، عامر کریم خاں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ان منصوبوں کا خود جائزہ لے رہی ہیں، اس لیے تمام سکیموں میں پرفیکشن کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تھری ڈی ویژولائزیشن اور مصنوعی ذہانت (AI) سمیت جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے منصوبوں کے ڈیزائن، لائٹنگ، آرائش اور مجموعی معیار کا پہلے سے جائزہ لیا جائے تاکہ بہترین نتائج حاصل کیے جا سکیں۔
ملتان سے مزید