ملتان( سٹاف رپورٹر) ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے زیر انتظام اتحاد امت سیمینارجامع العلوم معصوم شاہ روڈ میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت حافظ محمد اسلم صدر ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب نے کی محمد ایوب مغل سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے ۔ جمیعت اہلحدیث کے علامہ مولانا عبدالرحیم گجر صاحب اور علامہ عنایت اللہ رحمانی صاحب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ امام عالی مقام حضرت سیدنا امام حسین ؓ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلامی اقدار کو پروان چڑھا نے کے لئے علماء حق اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے،اجلاس کلیم اکبر صدیقی مولانا عبد الرزاق علامہ خالد محمود فاروقی راو عارف رضوی مفتی محمد زبیر بشارت عباس قریشی سلیم عباس صدیقی مفتی ممتاز مولانا اسلم وسیم محمد اشفاق سعیدی نے بھی شرکت کی۔