• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واقعۂ کربلا آئین زندگی ہے ،خاور شفقت حسین بھٹہ

ملتان ( سٹاف رپورٹر) تحفظ عزاداری   کونسل کے مرکزی صدر  خاور شفقت حسنین بھٹہ اور تحفظ عزاداری کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا آئین زندگی ہے ، حضرت امام حسین ؓ نے اصلاح دین اور دین خدا کیلئے قیام کیا ،یہ بات انہوں نے امام بارگاہ حسینیہ ہاشمی کالونی سید مظفر عباس زیدی کے زیر اہتمام حضرت عباس علمدار ؓ کے علم وذوالجناح کے ماتمی جلوس کی برآمدگی سے قبل عزاداروں سے مشترکہ خطاب میں کہی، ماتمی جلوس کی قیادت خاور شفقت بھٹہ ،سید طالب حسین پرواز نے کی جب کہ سید حسنین زیدی ،سید حسین زیدی ،اصغر علی قریشی ہاشمی، لائسنسدار محمد کاشف،سید فخر عباس زیدی ،سید فراست عباس زیدی ،شبیر لودھی ،محسن بھٹہ، عمران جوئیہ، علی رضا فیاض نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید