کراچی (رفیق مانگٹ) غزہ پر خاموشی، سونیا گاندھی کی مودی حکومت پر شدید تنقید، عالمی ردعمل کے برعکس مودی سرکار کی خاموشی نہ صرف اخلاقی طور پر قابلِ مذمت بلکہ قومی مفاد کے تناظر میں بھی ناقابلِ فہم، سفارتی خلا پیدا ہوا، پاکستان کی پر کرنے کی کوشش، ثالثی کردار کی طرف بڑھا، بھارت عالمی رائے عامہ سے دور ہوگیا۔ 20 ہزار سے زائد فلسطینی بچے شہید، انسانی المیہ انتہا پر، حماس حملہ ناقابلِ قبول، مگر اسرائیلی ردعمل سفاکی اور بربریت قرار، یورپ، کینیڈا، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ سمیت کئی ممالک فلسطین کے حق میں، بھارت نے تاریخی پالیسی سے انحراف کیا۔