کراچی (نیوز ڈیسک) برطانوی بادشاہ کے کردار میں بڑی تبدیلی، نئی پالیسی کا اعلان، اب شاہ صرف چرچ آف انگلینڈ کا محافظ نہیں بلکہ کثیر المذاہب ریاست میں سب کیلئے جگہ اور احترام یقینی بنانے کا ذمہ دار قرار، بادشاہ مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیں گے، قومی اتحاد، سماجی استحکام اور کمیونٹیز کے درمیان روابط کو مضبوط بنائیں گے۔ برطانیہ کے شاہی محل نے بادشاہ چارلس سوم کے آئینی اور عوامی کردار کی نئی تشریح جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چرچ آف انگلینڈ کے سپریم گورنر ہونے کے ساتھ ساتھ کثیر المذاہب برطانوی معاشرے میں تمام مذاہب کے لیے مناسب جگہ اور مذہبی آزادی کے تحفظ کے بھی ذمہ دار ہوں گے۔