• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر کی صورتحال پر اپوزیشن جماعتوں کا اتفاق، مسئلہ مذاکرات سے حل کرنے پر زور

اسلام آباد( نیو زرپورٹر)آزاد کشمیر کی صورتحال پر اپوزیشن جماعتوں کا اتفاق، مسئلہ مذاکرات سے حل کرنے پر زور ،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کے بحران حل کیلئے سیاسی رابطے تیز ،پی ٹی آئی قیادت، محمود اچکزئی، شاہد خاقان عباسی سے ملاقاتیں ، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے آزاد کشمیر کی صورتحال کے تناظر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کے بعد سیاسی رابطوں کا آغاز کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی اور سابق وزیراعظم اور سربراہ عوام پارٹی شاہد خاقان عباسی سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ ملاقاتوں میں آزاد کشمیر کے حالات، احتجاجی صورتحال، حکومت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان پیدا ہونے والے تعطل اور بحران کے پرامن حل کے لیے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقاتوں کے دوران امیر جماعت اسلامی کے وفد میں نائب امیر میاں محمد اسلم، امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان، امیر اسلام آباد نصراللہ رندھاوا اور سیکریٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی شامل تھے۔ بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ آزاد کشمیر کی صورتحال پر پورا پاکستان تشویش میں مبتلا ہے، مسئلہ کشمیر ہمارے 80 سالہ قومی کاز سے جڑا ہوا ہے اور اسے کسی صورت نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید