کراچی (نیوز ڈیسک) وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتیں920تک پہنچ گئیں،لاپتا افراد 50 ہزار سےمتجاوز، غیر ملکی امدادی اور ریسکیو ٹیموں کی وینزویلا آمد شروع،حکومتی امدادی کارروائیوں کی سست روی پر عوامی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق وینزویلا میں ایک صدی سے زائد عرصے کے بدترین زلزلے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 920 ہو گئی ہے، جبکہ اقوام متحدہ کے مطابق 50 ہزار سے زائد افراد لاپتا ہیں۔ عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز نے زیادہ سے زیادہ جانیں بچانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی امدادی اور ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچنا شروع ہو گئی ہیں۔