کراچی (نیوز ڈیسک) دو سال سے کم عمر بچوں کااسکرین استعمال نشوونما کے لیے نقصان دہ قرار، زبان، نیند، جسمانی سرگرمی اور والدین سے تعلق متاثر ، حکومت سے اسکرین ٹائم ہدایات پر نظرثانی کا مطالبہ ،برطانیہ کی چار جامعات کے محققین کی جامع تحقیق، شیر خوار بچوں کو موبائل اور ٹیبلیٹ سے دور رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔ گارڈین کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی چار جامعات کے محققین کی جامع تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ دو سال سے کم عمر بچوں کو موبائل فون، ٹیبلیٹ اور دیگر ڈیجیٹل آلات کی اسکرین دکھانا ان کی صحت، ذہنی و جسمانی نشوونما اور معیارِ زندگی پر طویل المدتی منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔