کراچی (نیوز ڈیسک) آسٹریلیا میں کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کیلئے جرمانہ دگنا کرنیکا فیصلہ،جرمانہ 9کروڑ 90لاکھ ڈالر کرنیکی تجویز، وزیراعظم انتھونی کا کہنا ہےجرمانہ 9کروڑ 90لاکھ ڈالر کرنے کی تجویز، ٹیکنالوجی کمپنیاں خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہیں۔گارڈین کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے لیے جرمانہ دگنا کر کے9کروڑ 90لاکھ آسٹریلوی ڈالر کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔