اسلام آباد ( فاروق اقدس )" ڈونلڈ ٹرمپ ایونیو "بھارتی حیدرآباد کی سڑک کا نام امریکی صدر کے نام سے موسوم کر دیا گیا ،بھارتی ریاست تلنگانہ کے اہم شہر حیدرآباد میں جو کئی حوالوں بالخصوص جدید ٹیکنالوجی کے ضمن میں غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے کی ایک مرکزی شاہراہ کو امریکی صدر کے نام موسوم کر کے اس کا نام "ڈونلڈ ٹرمپ ایونیو" رکھ دیا جو امریکی قونصل خانے سے ملتی ہے اور مائیکروسافٹ ،گو گل اور ایمازون جیسی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے دفاتر کے قریب واقع ہے بھارتی حکومت کے اس اقدام پر تشکر کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے" ٹروتھ سوشل" پر لکھا حیدرآباد انڈیا میں "ڈونلڈ ٹرمپ ایونیو" اس طرح کا اعزاز پانے والے وہ پہلے امریکی صدر ہیں شکریہ تاہم دوسری طرف اس فیصلے پر نہ صرف اپوزیشن کی جانب سے بلکہ نئی دہلی میں بھی خود حکومتی زعما کی جانب سے اس اقدام پر تنقید کی جا رہی ہے۔