• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تکنیکی مذاکرات، ایران کو 3 ارب ڈالر دینے پر اتفاق، بات چیت بہترین، ٹرمپ

تہران /واشنگٹن (اے ایف پی /نیوزڈیسک ) پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے مابین دوحا میں تکنیکی سطح کے بالواسطہ مذاکرات‘ تہران کو3ارب ڈالر جاری کرنے کا ابتدائی معاہدہ طے پاگیاجبکہ عبوری معاہدے کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لیے دوحہ میں ایران‘ قطر اور پاکستان کے درمیان ایک سہ فریقی اجلاس بھی منعقد ہوا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ ملاقاتیں اچھی رہیں ‘دوحا میں بہترین بات چیت ہورہی ہے ‘معاملات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے‘ایرانی ایٹمی پروگرام کے خاتمے کا عمل اچھے طریقے سے آگے بڑھ رہاہے ۔دوسری جانب ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہاہے کہ مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزیوں کی رپورٹنگ اور ان پر تبادلہ خیال کے لیے ایک مشترکہ رابطہ چینل قائم کیا جائے گا‘ قطر میں منجمد6ارب ڈالر کے اثاثوں کا کچھ حصہ ان اشیاء کی خریداری کے لیے استعمال کیا جائیگا جن کی تہران کو ضرورت ہےجبکہ صدرپزشکیان کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈرنے امریکا کے ساتھ بات چیت سے منع نہیں کیا‘اگر انہوںنے مذاکرات نہ کرنے کا حکم دیا ہوتا تو ہم یقینی طور پر اس کی اطاعت کرتے‘ادھراسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو اسرائیل ایران پر تیسری بار بھی حملہ کرے گاجبکہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبردارکیا ہے کہ ایرانی عوام اور قیادت کے خلاف کسی بھی جارحیت کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا‘ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے جبکہ ایران کے قائم مقام وزیر دفاع ماجدابن الرضا نے کہا ہے کہ ملک کی دفاعی صلاحیتیں خصوصاً میزائل اور ڈرون پروگرام قومی سلامتی کی سرخ لکیر ہیں اور اس معاملے پر کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔

اہم خبریں سے مزید