اسلام آباد( رانا غلام قادر)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (OPF) کےچیئرمین بورڈ آف گورنرزسید قمر رضا اور منیجنگ ڈائیریکٹر افضال بھٹی نے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیر اعظم نےانھیں ہدایت دی کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بہبود کیلئے جاری منصوبوں و اقدامات میں مزید تیزی لائی جائے۔ دوسری طرف وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنی زیر صدارت ملک میں دانش سکولوں اور دانش یونیورسٹی کے قیام پر بلائے گئےجائزہ اجلاس ہدایت کی ہے کہ چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور ازاد جموں و کشمیر میں دانش سکولوں کی تعمیر جلد از جلد مکمل کی جائے۔۔اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، خالد مقبول صدیقی اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔