• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات، بچوں کی رسائی نہ روکنے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جرمانے ہونگے

کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں 15سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے پر پابندی والدین کی اجازت بھی سے استثنا نہیں دے گی،شناخت کیلئے ڈیجیٹل آئی ڈی اور اے آئی پر مبنی نظام لازمی، خلاف ورزی پر پلیٹ فارم کو جرمانے، پابندی کا سامنا کرنا ہوگا،  بچوں کی رسائی نہ روکنے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جرمانےہونگے، اماراتی حکام کے مطابق  سوشل پلیٹ فارمز کو کم عمر بچوں کے موجودہ اکاؤنٹس بھی بند کرنا ہوں گےاور انہیں قواعد پر عمل درآمد کیلئے  12 ماہ کی مہلت دی گئی ہے ۔  عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ذاتی اکاؤنٹ بنانے، استعمال کرنے یا چلانے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

اہم خبریں سے مزید