• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیلم جہلم ہائیڈرو پاورپراجیکٹ کی بندش،2024-25 میں 128 ارب کا نقصان

اسلام آباد(مہتاب حیدر) آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے انکشاف کیا ہے کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ (NJHP) کو مالی سال 2024-25 کے دوران خالص نقصانات اور منصوبے کی بندش کے باعث مجموعی طور پر 128ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق آڈٹ کا مقصد نیلم جہلم ہائیڈرو پاور کمپنی کی مالی کارکردگی، متعلقہ قوانین و ضوابط کی پاسداری، اخراجات میں کفایت و مؤثریت، اور منصوبے کے بنیادی اہداف—جن میں 969 میگاواٹ کے پاور ہاؤس کی تعمیر، آپریشن اور دیکھ بھال شامل ہیں—کا جائزہ لینا تھا۔ منصوبے کے بڑے حجم، بھاری مالی وسائل کے استعمال اور مسلسل آپریشنل مسائل کے باعث آڈیٹر جنرل کے دفتر نے اسے خصوصی آڈٹ کے لیے منتخب کیا۔

اہم خبریں سے مزید