• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2025-26، مہنگائی کی اوسط شرح بڑھ کر 7.05 فیصد ہو گئی

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )مالی سال 2025-26کے دوران پاکستان میں مہنگائی کی اوسط شرح بڑھ کر 7.05فیصد ہو گئی جو گزشتہ برس 4.5فیصد تھی ، جون کے مہینے میں مہنگائی کی شرح11.07فیصد رہی ، کنزیومر پرائس انڈیکس کے مطابق مئی کے مقابلے میں جون میں مہنگائی کی شرح میں 0.30فیصد کمی ریکارڈکی گئی ، مئی کے مقابلے میں جون میں جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں ٹماٹر کی قیمت میں 90.10فیصد ، پیاز 20.80فیصد ، آلو 17.76فیصد ، تازہ سبزیاں 12.55فیصد ، گندم کا آٹا 2.17فیصد ، گندم کی مصنوعات 2.12فیصد ، گھی 1.85فیصد ، گندم 1.72فیصد ، خوردنی تیل 1.53فیصد اور تازہ دودھ کی قیمت میں 1.27فیصد اضافہ ہوا ہے، اخبارات کی قیمت میں 14.84فیصد میں اضافہ ہوا ۔
اہم خبریں سے مزید