ایئرفورس ون(اے ایف پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو قطر کی جانب سےتحفےمیں دیئے گئے اپنے نئے صدارتی طیارے ’ایئرفورس ون‘ میں پہلی پرواز پر انتہائی مسرت اور جوش و خروش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نےکہاکہہم ایسا طیارہ خود نہیں بنا سکتے تھے کیونکہ ہم اتنی خطیر رقم خرچ کرنے کیلئے تیار ہی نہ ہوتے،امریکی صدرنےاس پرتعیش جیٹ طیارے کے تحفے پر قطر کا شکریہ بھی ادا کیا۔