واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکی فوج نے بتایا ہے کہ بدھ کے روز MH-60S سی ہاک ہیلی کاپٹر کی بحیرۂ عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد ایک امریکی فوجی لاپتا ہو گیا، جبکہ تین دیگر اہلکار زخمی ہوئے ہیں، تاہم ان کی حالت مستحکم ہے۔ فوج کے مطابق اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ یہ حادثہ کسی دشمنانہ کارروائی کا نتیجہ تھا۔امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ نے ایک بیان میں کہا، "خطے میں موجود امریکی بحری اثاثے لاپتا فضائی عملے کے رکن کی تلاش میں مصروف ہیں۔ واقعے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔