اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریسی میں گریڈ 22 کی اہم ترقیوں کا عمل التواء کا شکار ہو گیا ،15ماہ گزرنے کے باوجود ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس تاحال طلب نہیں کیا جا سکا۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS) کے8، پولیس سروس آف پاکستان (PSP) کے6 سیکرٹریٹ گروپ کےچار، ان لینڈ ریونیو سروس کے ایک اور انفارمیشن گروپ کے ایک افسر کی گریڈ 22 میں ترقی کے منتظر، ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا آخری اجلاس مارچ 2025 میں منعقد ہوا تھاجس کے بعد سے اعلیٰ ترین گریڈ میں ترقیوں کا عمل رکا ہوا ہے۔