• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردو یونیورسٹی: 24 ویں دن بھی اساتذہ کی جانب سے امتحانات کا بائیکاٹ جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی میں24ویں دن بھی اساتذہ کی جانب سے امتحانات کا بائیکاٹ جاری، اساتذہ نے انتظامی بلاک کے سامنے جمع ہوکر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی میں اساتذہ کی جانب سے امتحانات کے بائیکاٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ اج اساتذہ انتظامی بلاک پر جمع ہوئے اور 26 ماہ کی ہاوس سیلنگ، 4 ماہ کی پینشن، 2ماہ کی تنخواہوں اور دیگر مطالبات کے حل کے لئے نعرے لگائے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انجمن اساتذہ کے صدر ڈاکٹر روشن علی سومرو نے یونیورسٹی کے پروچانسلر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے وفاقی اردو یونیورسٹی کے مالی اور انتظامی بحران کا نوٹس لیتے ہوئے اعلی سطحی تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جمعرات کو انجمن اساتذہ عبدالحق کیمپس اور گلشن اقبال کیمپس کی مشترکہ ہنگامی جنرل باڈی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں اساتذہ کے مستقبل کا لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید