• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی، وائس چانسلر کے امیدواروں کے انٹرویوز جمعرات سے شروع

کراچی (سید محمد عسکری) ملک کی سب سے بڑی یونیورسٹی جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے عہدے کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز کا سلسلہ 9جولائی سے شروع ہوگا جو چار روز تک جاری رہے گا۔ ہر روز 12امیدواروں سے انٹرویوز لیے جائیں گے، تلاش کمیٹی نے 52امیدواروں کی اسکروٹنی مکمل کر کے 47امیدواروں کو انٹرویو کے لیے اہل قرار دیا ہے۔ میدان میں آگئے ہیں جن مختلف جامعات کے موجودہ اور سابق وائس چانسلرز، بیوروکریٹس، پروفیسرز، بیرسٹرز ریٹائر بریگیڈیئر اور دیگر امیدوار شامل ہیں جامعہ کراچی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گریڈ22کے حاضر سروس بیوروکریٹ نوید احمد شیخ اور 21 گریڈ کے بیوروکریٹ ڈاکٹر سیف الرحمن بھی وائس چانسلر کے عہدے کے امیدوار ہیں۔ جن امیدواروں نے درخواست دی ہے ان میں موجودہ وائس چانسلر خالد محمود عراقی، رخسار احمد، ارشد سلیم، پریا آفتاب احمد، افتخار احمد صدیقی، شیما بخاری، انیلا امبر ملک، نرگس انجم، معظم علی خان، مقصود علی انصاری، سید منیر احمد شاہ، نظر حسین پھلپوٹو، جمیل النبی، ڈاکٹر عبدالمجید خان، شاہ علی القادر، بلقیس گل، حارث شعیب، شارق احمد، محمد شاہد قریشی، ثمر سلطانہ، شفیق الرحمٰن، سید غلام مشرف، ریاض حسین سومرو، سید حسین مہدی،شہنیلا زرداری، نوید احمد شیخ، سید سیف الرحمٰن، ثمینہ قدوائی، فرزانہ شاہین، وسیم حیات چاند، سید شبیب الحسن، سید عمران جامی، محمد عاصم، احسان الٰہی، سرفراز علی میتلو، مرزا محمود بیگ، نائمہ سعید، ساجد جہانگیر، نبیل احمد زبیری، نذیر حسین کلہوڑو، مسعود مشکور صدیقی، افشاں صدیق، ساجد علی، زمین شہید صدیقی، روبینہ مشتاق، شائستہ تبسم، سید عارف کمال، ضیا القیوم، بریگیڈیئر (ر) غلام رضا، صالحہ رحمان، کامران علی عباسی، اور منور علی مہیسر شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید