• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے

ملتان(سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ چہلیک کے علاقہ میں فیصل سے نقدی و قیمتی سامان چھین لیا گیا، تھانہ کینٹ کے علاقہ میں سجاد کی موٹر سائیکل جبکہ ذیشان کا موبائل فونچوری ہوگیا،تھانہ مظفر آباد کے علاقہ میںحمید کے آم چوری کر لیے گئے جبکہ اسی تھانے کی حدود میں عامر کے گھر سے نقدی اورسونا چوری ہو گیا‘ تھانہ شاہ شمس کے علاقہ میں غلام مصطفیٰ کا موبائل فونچوری ہو گیا،تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ میںوسیم اور حسنین کے موبائل فونز جبکہ تنویر سے نقدی چھین لی گئی، تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ میںحمزہ کا موبائل فون جبکہ نعیم کے ٹریکٹر آلات چوری کر لیے گئے، سٹی شجاع آباد کے علاقہ میں سرفراز کا موبائل فون چوری ہوگیا، اسی تھانے کی حدود میں احمد کے گھر سے گھریلو سامان چوری ہوگیا، سٹی جلالپور کے علاقہ میں شعیب کی دکان سے کپڑے چوری ہو گئے، تھانہ گلگشت کے علاقہ میںقرۃالعین کا موبائل فون چوری ہوگیا، تھانہ بی زیڈ کے علاقہ میں عابد اور سجاد کے موبائل فونز چوری ہو گئے، تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقہ میںمریم کے گھر سے متفرق سامان چوری ہوگیا جبکہ تھانہ قادر پورراں کے علاقہ میں عثمان کے جانور چوری ہوگئے۔
ملتان سے مزید