• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان اور لیگی رہنماؤں میں صلح، مقدمہ واپس لینے کی درخواست

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان، ڈاکٹر ثوباناور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے درمیان صلح ہو گئی ہے، جس کے بعد سی ای او ہیلتھ نے تھانہ پرانی کوتوالی میں مقدمہ واپس لینے کیلئےتحریری بیان جمع کرا دیا ہے،یاد رہے کہ ڈاکٹر ثوبان نے اس سے قبل پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ 7 اپریل کو وہ اپنے دفتر میں موجود تھے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا عابد اور اطہر ممتاز اپنے دیگر نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ زبردستی ان کے دفتر میں داخل ہو گئے،درخواست کے مطابق ملزمان نے مقبول احمد گجر کو ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ ویکسینیشن تعینات کرنے کا مطالبہ کیا، تاہم انکار پر مبینہ طور پر دفتر کا دروازہ اندر سے بند کر کے انہیں ہراساں کیا اور تقریباً ایک گھنٹے تک محبوس رکھا۔ انہوں نے پولیس سے استدعا کی ہے کہ مقدمہ خارج کر کے داخل دفتر کر دیا جائے۔
ملتان سے مزید