• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوسٹل سٹاف اور ان کے بچوں کیلئےکپڑے اور کھانے پینے کی اشیا ء تقسیم

ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تجارت، ملازمت و زراعت پیشہ خواتین ملتان کی صدر طاہرہ نجم نے ایگزیکٹیو ممبران پروین نیاز اور حنا چغتائی کے ہمراہ جنرل پوسٹ آفس (جی پی او) ملتان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیف پوسٹ ماسٹر عاصمہ حفیظ سے ملاقات کرکے انہیں تعیناتی پر مبارکباد پیش کی،اس موقع پر طاہرہ نجم نے کہا کہ پوسٹل سٹاف اور ان کے بچوں کے لیے کپڑے اور کھانے پینے کی اشیابطور تحفہ تقسیم کی جا رہی ہیں، طاہرہ نجم، پروین نیاز اور حنا چغتائی نے چیف پوسٹ ماسٹر عاصمہ حفیظ کے ہمراہ پوسٹل سٹاف میں ان کے بچوں کے لیے کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کیں۔
ملتان سے مزید