• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5جولائی کو1977ء کو پاکستانی عوام کی جمہوری امنگوں پر حملہ کیا گیا، پی پی ملتان سٹی

ملتان (سٹاف رپورٹر) پانچ جولائی یوم سیاہ کے حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی ملتان سٹی و ضلع کے زیر اہتمام سٹی صدر ملک نسیم لابر کی صدارت میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم، ملک نسیم لابر، ڈویژنل نائب صدر آفتاب علی خان بابر، جنرل سیکرٹری سٹی اے ڈی خان بلوچ، سیکرٹری انفارمیشن سٹی خواجہ عمران، سینئر نائب صدر سٹی میاں منظور قادری، صوبائی ٹکٹ ہولڈر ملک رضوان عابد تھہیم، کلچرل ونگ جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر میر کامران مگسی، نائب صدر سٹی حاجی خلیل راں، انجمن تاجران ٹمبر مارکیٹ کے صدر مہر شاکر، اکرم انصاری اوردیگر نے کہا کہ 5 جولائی کو1977ء کو پاکستانی عوام کی جمہوری امنگوں پر حملہ ہوا، پیپلزپارٹی کی منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر شب خوں مارا گیا، یہ دن ہمیں ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو جمہوریت کی بحالی، آئین کی سربلندی اور عوامی حقحکمرانی کے لیے دی گئیں، اس موقع پر یوم سیاہ کے حوالے سے ڈکٹیٹر جنرل ضیاء الحق کے جابرانہ عمل پر بھرپور احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا، تقریب میں حامد اعوان، اقبال ہانس، شبیر علوی، عابد تھہیم، جمیل بھٹی، اشفاق قریشی، ندیم انصاری، اعجاز ہیوی، مختار شاہ، اعجاز احمد، عمران احمد، سفیان، حماد، غلام مصطفیٰ، ماجد رضویاور عدنان سمیت پارٹی عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید