• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذیابیطس پاکستان میں تیزی سے پھیلنے والی بیماریوں میں شامل ہے‘ ڈاکٹر محبوب کالرو

ملتان (سٹاف رپورٹر) ذیابیطس پاکستان میں تیزی سے پھیلنے والی بیماریوں میں شامل ہو چکی ہے،بروقت تشخیص، متوازن غذا، ورزش اور جدید طبی علاج سے شوگر پر قابو پایا جا سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار اینڈوکرائنولوجسٹ ڈاکٹر محبوب قادر کالرو نے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں لاکھوں افراد ذیابیطس کا شکار ہیںجن میں سے بڑی تعداد اپنی بیماری سے لاعلم ہے، انہوں نے مزید کہا کہاینڈوکرائن سے متعلق بیماریاں صرف شوگر تک محدود نہیں بلکہ تھائرائیڈ کے امراض، موٹاپا، ہارمونل عدم توازن، خواتین میں PCOS، آسٹیوپوروسس (ہڈیوں کی کمزوری) اورگروتھ ہارمون کے امراض بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں، جن کی بروقت تشخیص اور علاج مریض کو مستقبل کی پیچیدگیوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔
ملتان سے مزید