• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس فیلڈز کے گرد آبادی کو گیس فراہمی کا فریم ورک طلب

اسلام آباد(عاطف شیرازی) سینیٹ ذیلی کمیٹی پٹرولیم نے گیس فیلڈزکے پانچ کلو میٹرکے اردگرد کی آبادی کو گیس کی فراہمی کے حوالے سے سیکرٹری پٹرولیم سے فریم ورک طلب کر لیا۔ کنونئیرسینیٹر جام سیف اللہ کی زیر صدارت اجلاس میں انکشاف ہوا کہ گیس فیلڈز کے پانچ کلو میٹر کے اردگرد کی آبادی کو ترجیح بنیادوں پر گیس فراہمی کے حوالے سے وزیراعظم نے 2003میں ڈائریکٹوز جاری کیا تھالیکن تئیس سال گذرنے کےباجود اس پر عمل نہ کیا گیا اس حوالےسے سپریم کورٹ کی بھی واضح ہدایات موجود ہیں ، ڈیرہ بگٹی، ماڑی ،قادر پور ،سوئی گیس فیلڈ کےگردآبادی ابھی بھی گیس سے محروم ہے ,کنونئیر نے کہا کہ گیس پیدا کرنے والے علاقوں کی آبادی کو گیس کی فراہمی ان کا بنیادی حق ہے۔

اہم خبریں سے مزید