• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

100 ارب مالیت کی پاکستان کی بلند ترین عمارت نیب کی تحویل میں

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )نیب نے منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت  تقریباً 100 ارب روپے مالیت کی پاکستان کی بلند ترین عمارت کی ملکیت حاصل کر لی ہے۔منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت احتساب عدالت نمبر 1 راولپنڈی نے ضبطی کی تصدیق کر دی  ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کے خلاف جاری تحقیقات میں ایک بڑی پیش رفت کے طور پر، نیشنل اکاؤنٹبلٹی بیورو (نیب) نے احتساب عدالت نمبر 1، راولپنڈی کی جانب سے عبوری ضبطی کی تصدیق کے بعد کراچی میں واقع  بحریہ آئیکون ٹاورز کا قبضہ حاصل کر لیا ہے۔ سرکاری ذر ائع نے کہاکہ نیب کی جانب سے میسرز گلیکسی کنسٹرکشن پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیگر کے خلاف کی گئی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ عمارت  کی تعمیر اور زمین کا حصول غیر قانونی ذرائع سے حاصل شدہ رقم (کرائم کی کمائی) سے کیا گیا تھا اور یہ جائیداد منی لانڈرنگ میں ملوث تھی۔

اہم خبریں سے مزید