اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان سات ارب ڈالرز سے زائد کے توسیعی فنڈ فیسلیٹی پروگرام کےچوتھےجائزےاور ایک ارب چالیس کروڑڈالرزکے موسمیاتی تبدیلیوں سےمتعلق آر ایس ایف پروگرام کےتیسرےجائزےکے لیےمذاکرات ستمبر میں متوقع ہیں۔دونوں پروگراموں کے تحت بیک وقت جائزہ مذاکرات ہوں گے،مذاکرات میں گذشتہ مالی سال کی دوسری ششماہی جنوری تا جون دو ہزار چھبیس کی کارکردگی کاجائزہ لیا جائے گا۔