• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے کو 78 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ 115 ارب آمدن ہوئی، حنیف عباسی

لاہور( جنرل رپورٹر)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی 78سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ مالی سال 25-2026میں 115ارب روپے آمدن کا سنگ میل عبور کر لیا ریلوے کو پسنجر سیکٹر سے سا ڑھے 50ارب ،فریٹ سیکٹر سے 41 ارب ,متفرق کوچز میں 3ارب 18کروڑ 50لاکھ ،شعبہ لینڈ سے 11ارب 99کروڑ 60لاکھ جبکہ سکریپ سے 1ارب 96کروڑ 60لاکھ آمدن ہوئی 25-2026میںریلوے آمدن میں 24.19فیصد اضافہ ہوا جبکہ فریٹ میں 28فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ریلوے آئندہ مالی سال 26-2027میں فریٹ سیکٹر سے 65ارب اورپسنجر سے 50ارب کمائے گا ۔لاہور ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں مالی سال 25-2026کے حوالے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کہنا تھا کہ ریلوے کی کامیابی کسی ایک فرد کی نہیں بلکہ گینگ مین، ورکروں، انجینئرز اور افسران سمیت پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید