• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی سفارتخانوں کو روزگار کے مواقع تلاش کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(رانا غلام قادر)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ پروٹیکٹریٹ آف امیگریشن کے تمام تر نظام کو ڈیجیٹائیز کیا جائے، بیرون ملک پاکستانی سفارتخانے پاکستانی افرادی قوت کیلئے روزگار کے مواقع کی تلاش اوربیرون ملک میسر روزگار کے مواقع سے آگاہی اور ڈیٹا کی فراہمی کیلئے اقدامات تیز کریں ،افرادی قوت بالخصوص نوجوانوں کو وزارت برائے سمندر پار مقیم پاکستانی، نیووٹیک اور یوتھ پروگرام ہنر اور مختلف زبانوں کے کورسس بمعہ سرٹیفیکیشنز یقینی بنائیں۔وزیر اعظم نے یہ ہدایت گزشتہ روز اپنی زیرِ صدارت نوجوانوں کو روزگار مہیا کرنے کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کے دوران دی ۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کی افرادی قوت با صلاحیت ہے، بین الاقوامی معیار کی تعلیم و عالمی سطح پر رسائی کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہے ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید