• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام مداخلت کی بھارتی سازش ناکام بنائینگے، بلاول

گلگت(نثار عباس نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما امجد حسین نے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، چنار باغ میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی ،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، چیف جسٹس سپریم اپلیٹ کورٹ جسٹس رانا محمد شمیم خان،وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سمیت پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی اور صوبائی رہنماؤں سمیت جیالوں کی بڑی تعداد نے تقریب حلف برداری میں شرکت کی، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے نومنتخب وزیر اعلی سے حلف لیا۔ بلاول بھٹو زرداری حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نو منتخب وزیر اعلی سے تعاون جاری رکھیں، انتخابی وعدوں پر عملدر آمد کو یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کو ہماری افواج نے تاریخی شکست دی ہے جو اسے ہضم نہیں ہو رہی۔

اہم خبریں سے مزید