• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان ایڈورٹائزنگ پالیسی پر میڈیا تنظیموں کا تحفظات کا اظہار

کراچی (نیوز ڈیسک) اے پی این ایس کا کہنا ہے کہ بلوچستان ایڈورٹائزنگ پالیسی پر میڈیا تنظیموں کا تحفظات کا اظہار کیا ہے، ٹینڈر نوٹسز بند کرنے سے اخبارات کی آمدنی میں کمی اور بولی دہندگان معلومات سے محروم ہونگے۔ نئی اشتہاری پالیسی سے صوبائی حکومت اور میڈیا کے درمیان فاصلے پیدا ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق حکومتِ بلوچستان نے "بلوچستان ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026؁ء" یکم جولائی سے نافذ کردیا ہے۔جبکہ اس یکطرفہ پالیسی پر میڈیا تنظیموں نے شدید تحفظات کااظہار کیا تھا۔اس پالیسی میں " 2023؁ء کی پالیسی میں ترمیم" کے بعد طے کیا گیا ہے کہ تمام ٹینڈر نوٹسز، نیلامی کے نوٹس پری کوالیفکیشن نوٹس اور اظہار دلچسپی کی اشتہارات بلوچستان حکومت خود کار نظام کے تحت جاری کرے گی اس پالیسی کا مقصد مذکورہ اشتہارات کی اخبارات میں اشاعت محدود کرنا ہے، جس کے نتیجے میں بلوچستان کی اخباری صنعت کو شدید مالی بحران کا سامنا کرنا پڑے گا اور حکومت اور پریس کے درمیان موجود خوشگوار تعلقات بھی متاثر ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید