اسلام آباد(جنگ رپورٹر )ہائی کورٹس میں نئے ایڈیشنل ججوں کی تقرری اور ایڈیشنل ججوں کو کنفرم کرنے کے حوالہ سے 20اور 21جولائی کو جوڈیشل کمیشن کے چار الگ الگ اجلاس طلب ، اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں 20 جولائی کو پشاور اور سندھ ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججوں کی مستقلی کے لئے دو علیحدہ علیحدہ اجلاس منعقد ہونگے۔