اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے پرنسپل انفارمشین افسر ( ا یگز یکٹو ڈائریکٹر جنرل پریس انفار میشن ڈیپارٹمنٹ ) کی تقرری کیلئے سمری وزیر اعظم کو بھجو ادی ہے۔ یہ سمری وزارت اطلاعات و نشریات نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوائی تھی ۔سمری میں تجویز کیا گیا ہے کہ موجودہ پی آئی اور مبشر حسن کو تبدیل کرکے ڈی جی ڈیجیٹل کمیونکیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا جا ئے۔