• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر زرداری کا دورہ کرغزستان مذاکراتیں، تجارت پر خصوصی توجہ

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)صدر مملکت آصف علی زرداری کرغزستان کے صدر صادر ژپاروف کی دعوت پر 6 سے 9 جولائی 2026 تک اعلیٰ سطح وفد کی قیادت کرتے ہوئے دارالحکومت بشکیک چلے گئے ۔ مذاکرات میں  تجارت پر خصوصی توجہ  ہوگی پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 21 برسوں میں یہ کسی پاکستانی صدر کا کرغزستان کا پہلا دورہ ہوگا، جو دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات میں ایک تاریخی سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ دورہ دسمبر 2025 میں صدر صادر ژپاروف کے پاکستان کے کامیاب دورے کے تسلسل میں ہو رہا ہے اور دونوں برادر ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح روابط کے مسلسل فروغ کی عکاسی کرتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید