اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کریسی میں تقرر وتبادلے ، وزیراعظم معائنہ کمیشن کے چیئرمین بریگیڈیئر (ر) مظفر علی رانجھا کی کنٹریکٹ پر تعیناتی میں یکم جولائی سے 2 سال کی توسیع کر دی گئی،ڈائریکٹر جنرل نیپا پشاور عثمان گل کی تقرری میں 15 مئی سے ایک سال کی توسیع ، تقرری کے منتظر، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 18 کے اورنگزیب بادینی کی خدمات نیپا کوئٹہ کے سپرد، پاک فوج کے افسر میجر تحسین احمد ظفر ڈپٹی ڈائریکٹر فزیکل (بی ایس 18)نیشنل پولیس اکیڈمی تعینات، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 19 کےاو ایس ڈی ثناءاللہ کی خدمات داخلہ ڈویژن کے حوالے کر دی گئیں۔