کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ‘‘ میں رضا ڈار کے فیملی ذرائع نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر میں رضا ڈار پر ریپ کا الزام نہیں لگایا گیا جبکہ غیر ملکی خواتین نے بھی رضا ڈار کا نام نہیں لیا۔ میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنے تجزیئے میں کہا ہے کہ غیر ملکی خواتین نے بھی رضا ڈار کا نام نہیں لیا ۔ غیر ملکی خاتون کے مبینہ ریپ کیس میںشامل دفعات میں راضی نامے کی کوئی گنجائش نہیں ہے جبکہ تین ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ تہران میں ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای اور دیگر شہدا کی نماز جنازہ اور جلوس جنازہ میں دنیا بھر میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔