• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیاس آرائیوں اور عمومی الزامات پر سزا برقرار نہیں رکھی جا سکتی، سپریم کورٹ

اسلام آباد( رپورٹ:،رانامسعود حسین) سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن ʼʼکے مرکزی ملزمان عبدالرحمان عرف بھولا اور زبیر عرف چریا کی سزائے موت کالعدم قرار دیتے ہوئے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ، قراردیاہے کہ قیاس آرائیوں اور عمومی الزامات پر سزا برقرار نہیں رکھی جا سکتی39صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے قلمبند کیاہے ،جس میں قراردیاگیاہے کہ استغاثہ الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے، اڑھائی سال بعد سامنے آنے والی نئی کہانی قابلِ اعتماد نہیں ، تاخیر سے سامنے آنے والے بیانات پر انحصار ممکن نہیں ہے۔

اہم خبریں سے مزید