• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو کا خاتمہ قومی ترجیح، تمام اسٹیک ہولڈرز مشترکہ کوششیں مزید تیز کریں، وزیراعظم

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ اہم قومی ترجیح ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز مشترکہ کوششیں مزید تیز کریں، بچوں کے مستقبل کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں۔وزیر اعظم سے گزشتہ روز پولیو نگرانی بورڈ کے 7 رکنی وفد نے ملاقات کی وفد میں روٹری کے پولیو اوورسائیٹ بورڈ کے چیئر مائیک میکگورن گیٹس فاؤنڈیشن کے گلوبل ڈیویلپمنٹ کے صدر کرس ایلائیس ،ریجنل ڈائیریکٹر ڈاکٹر حنان بلخی یونیسیف گاوی اور پاکستان میں انسداد پولیو کیلئے تعاون کے دیگر شراکت داروں کے نمائندگان شریک تھے۔

ملک بھر سے سے مزید