کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے سندھ حکومت کے عالمی یومِ دیہی ترقی کے موقع پر اپنے ر ردعمل میں کہا ہے کہ اگر دیہی سندھ واقعی ترقی کر رہا ہوتا تو آج بھی ہزاروں دیہات بنیادی سہولیات سے محروم نہ ہوتے،انہوں نے کہا کہ جدید دور میں بھی سندھ کے بیشتر گوٹھوں میں بجلی، معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات، پختہ سڑکیں، سیوریج اور پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی ضروریات دستیاب نہیں۔ حکومت کے ترقیاتی دعوے زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے۔انھوں نے کہا کہ ہر سال دیہی ترقی کے نام پر اربوں روپے کے بجٹ مختص کیے جاتے ہیں، مگر ان کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچتے۔