کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں میزبان حامدمیر نے اپنے تجزیئے میں کہا ہے کہ ایک اور پاک بھارت جنگ کا خطرہ بڑھ گیا۔بھارت دوبارہ کوئی فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے۔ یہ مسلمانوں اور اسلام کے خلاف جنگ ہے اور اسے پاکستان کی بارڈر تک لے کر آنا ہے اس کی گواہی بھارت سے ہی دی جارہی ہے۔ پروگرام کے میزبان حامد میر نےکہا کہ پاکستان او ربھارت میں ایک اور جنگ کا خطرہ بڑھ چکا ہے لیکن شاید ہمیں نظر نہیں آرہا ہے آج ہم بتائیں گے جنگ کے خطرات کیوں پیدا ہوئے ہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلی جنگ کشمیر پر ہوئی تھی دوسری جنگ کی وجہ بھی مسئلہ کشمیر تھا ۔