کراچی(اسٹاف رپورٹر )ایم ڈی واٹر کارپوریشن نے غفلت اور لاپرواہی برتنے پرکیماڑی کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر عبدالحق شیخ کو عہدے سے برطرف کرکے ایچ آر ڈی اے رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ادارہ فراہمی ونکاسی آب کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور ایم ڈی احمد علی صدیقی نے شہر میں فراہمی ونکاسی آب کی بڑھتی شکایات اور متعلقہ افسران کی غفلت ولاپرواہی پر سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے نااہلی کے مرتکب افسران کو عہدوں سے برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔