• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کے پیٹ میں تولیہ چھوڑنے کا کیس، چیف جسٹس برہم، فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(صباح نیوز) سپریم کورٹ نے آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں تولئے اورروئی کے ٹکڑے چھوڑدینے کے معاملہ پرایک کروڑ روپے ہرجانے کی ادائیگی کیلئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کو10روز کے اندرتحریری دلائل جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیوں تولئے کے ٹکڑے پیٹ میں چھوڑ دیئے، یہ سینئر کی غفلت ہوتی ہے کہ ٹانکے خود نہیں لگاتے اور جونیٔر کیلئے ٹانکے لگاناچھوڑ دیتے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید